: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
مسلم نوجوان عمران یوسف نے اورلینڈو کلب حملہ میں درجنوں افراد کی جان بچائی
امریکہ ،16جون(ایجنسی) اورلینڈو واقعہ میں جہاں ایک مسلمان عمر متین نے 50 سے زائد افراد کو موت کے گھاٹ اتارا تو وہیں ایک اور مسلمان نوجوان عمران یوسف نے اپنی ہمت اور بہادری سے 70 سے زائد افراد کو وہاں سے فرار کرانے میں مدد کی اور اس طرح وہ اس حملے میں محفوظ رہے۔ امریکی فوج کے سابق مرین اور ایک ماہ قبل ہی پلس کلب میں بطور باؤنسر بھرتی ہونے والے 24 سالہ عمران یوسف نے بتایا کہ کلب میں پہلے 3
یا 4 فائر ہوئے جو بھاری کیلبر کی گن کے تھے اور اس سے لوگ خوف کے مارے جم کر رہ گئے تھے، عین اسی موقع پر جب ہال میں ایک بڑا ہجوم آگیا تھا تو انہوں نے لوگوں کو ایمرجنسی دروازے کی طرف دھکیلا لیکن اس افراتفری کے عالم میں وہاں پہنچنا انتہائی مشکل تھا اور ایسے میں لوگوں کی بڑی تعداد حملہ آور عمر متین کا آسان ہدف بن سکتی تھی۔ واضح رہے کہ عمران یوسف تھرڈ مرین لاجسٹک میں شامل ہوکر افغانستان کی جنگ میں حصہ لے چکے ہیں اور چند ماہ قبل ہی ریٹائر ہوئے ہیں۔